عظمیٰ نیوز سروس
جموں //جموں وکشمیر پولیس نے آر ایس پورہ میں چوری کے متعدد معاملات کو حل کرتے ہوئے چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی، 2 موٹر سائیکلیں اور 5.5 کوئنٹل دھان برآمد کرلی ہے ۔پی ایس آر ایس پورہ میں ایک شخص رمیش کمار ولد لیفٹیننٹ کرشن لال آر ایس پورہ تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں نے شکایت درج کروائی کہ اس کا مہندرا ٹریکٹر ٹرالی سمیت چوہالہ موڑ سے چوری ہوگیا ہے۔اسی طرح ایک اور شکایت پی ایس آر ایس پورہ میں شکایت کنندہ گرودیپ سنگھ ولد سروپ سنگھ آر/او سمبل موڑ تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموں نے درج کروائی جس میں کہا گیا کہ اس کے میہلووال میں واقع گودام سے 5.5 کوئنٹل دھان کی فصل چوری کر لی گئی۔اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 10/2024 اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 37/2024 پولیس سٹیشن آر ایس پورہ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی۔اس کے بعد ایس ایچ او پی ایس آر ایس پورہ کی سربراہی میں پی ایس آر ایس پورہ کی خصوصی پولیس ٹیموں نے سخت کوششیں کیں اور تکنیکی مدد کی مدد سے بالآخر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد امجد ولد صادق احمد سکنہ بلینی پل نگروٹہ ضلع جموں اور روہت کمار ولد پرشوتم سکنہ غازی پور کلیاں تحصیل آر ایس پورہ ضلع جموںکے طورپر ہوئی ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے مذکورہ کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی زیررجسٹریشن نمبر JK02N-2061، مقدمہ 10/2024 اور 5.5 کوئنٹل دھان کی فصل چوری برآمد ہوئے ہیں۔ ان کے قبضے سے دو دیگر موٹرسائیکلیں یعنی ہیرو اسپلنڈر والی چیسس نمبر MBLHAR086JHM57862 اور موٹر سائیکل والی چیسس نمبر MBLHAW114NHF92735 بھی برآمد کی گئی ہیں۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔