سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے پیر کے روز آر آر سوین(آئی پی ایس) کوبطور نیا انٹیلی جنس سربراہ تعینات کیا۔
وہ ڈاکٹر بی آر سری نواسن کی جگہ لیں گے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس سلسلے میں جموں کشمیر محکمہ داخلہ کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں آر آر سوین کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے۔