ترال//انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ ترال(آئی ٹی آئی ) ترال میں بدھ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے دوران6طلباءاور2ملازمین سمیت 8افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔
	ذرائع نے بتایا کہ حکام نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں ریپڈ ٹیسٹنگ شروع کی تھی جس دوران مذکورہ افراد کے ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوگئے۔ اس دوران انسٹی چیوٹ میں کام کاج کو روک دیا گیا تاہم فوری طور معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ انسٹی چیوٹ کتنے روز کے لئے بند رہے گا۔