ممبئی//وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ 'انوویشن' یعنی 'اختراع' 21ویں صد ی میں سب سے زیادہ مقبول لفظ ہے جو ہر کسی کی زبان پر ہے اور جو سماج اختراع نہیں کرتا وہ منجمد ہوجاتا ہے ۔مسٹر مودی نے سنیچر کو ممبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ممبئی (آئی آئی ٹی۔ممبئی) کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر منعقدہ 56ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں ہندستان کو اب اربوں روپے کے اسٹارٹ اپ کی نرسری کے طورپر دیکھا جاتا ہے ۔ ملک میں ہورہے اس انقلاب میں صلاحیت کا سب سے بڑا ذریعہ ملک کے تکنیکی ادارے ہیں۔مسٹر مودی نے کہاکہ تمام آئی آئی ٹی اداروں نے ہندستان کو عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طورپر قائم کیا ہے اور ان کے طلبا ہندستان میں کچھ بہترین اسٹارٹ اپ کے نقیب ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو آئی آئی ٹی اور اس کے گرے ئیجویٹوں کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔ آئی آئی ٹی کی کامیابی سے پورے ملک میں انجینئرنگ کے کالج قائم ہوئے ہیں ۔مسٹر مودی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ انوویشن یعنی اختراع نہیں کرتے تو آپ ایک جگہ ٹھہر جائیں گے ۔ یہ صرف سرکاری کوششوں سے ممکن نہیں ہے ۔ نئے خیالات کیمپس کے نوجوانوں کے دماغ سے آتے ہیں۔ سرکاری عمارتوں اور چمک دمک والے دفاترر سے نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان انجینئرنگ کالج کو آئی آئی ٹی سے حوصلہ ملتا ہے اور ہندستان نے آئی آئی ٹی سے ترغیب لی ہے ۔ دنیا میں تکنیکی افرادی قوت کے سب سے بڑے مرکز کے طورپر ابھرا ہے ۔ ہمیں ہندستان کو نئی دریافتوں اور صنعتوں کے لئے دنیا میں سب سے زیادہ دلکش ملک بنانا ہوگا۔مسٹر مودی نے آئی آئی ٹی ۔ممبئی کے تین ٹاپ طلبا کو سونے کے تمغے اور 43 دیگرطلبا کو چاندی کے تمغے دے ئے ۔