عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//یوم عاشورہ کے موقع پر شیعہ عزاداروں کا روایتی ذوالجناح جلوس بدھ کی صبح بٹہ کدل سے زڈی بل، سرینگر تک شروع ہوا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جلوس بٹہ کدل سے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوا جس میں سیکڑوں شیعہ عزادار ذوالجناح کے ساتھ تھے۔
بٹہ کدل سے زڈی بل تک ذوالجناح کے جلوس کے دوران ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس نے ایک تفصیلی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔