عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ//تین دن قبل سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی نوجوان اتوار کی دیر شام سکمز سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نوجوان جس کی شناخت سبزار احمد لون (35) کے طور پر ہوئی ہے، جو شمسی پورہ اننت ناگ کا رہنے والا تھا اور تین بچوں کا والد تھا۔
ذرائع کے مطابق، لون اس وقت شدید زخمی ہوا تھا جب بائی پاس بجبہاڑہ پر نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی تھے۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے SKIMS صورہ سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم وہ گزشتہ دیر شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایک مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔