عظمیٰ نیوز ڈیسک
سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے عیدگاہ پارک علاقے کے قریب بدھ کے روز نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر کے عیدگاہ پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت قیصر احمد صوفی ولد گلزار احمد صوفی ساکنہ نورباغ کے طور سے ہوئی ہے اور اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔