اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوان جاں بحق 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل میں واقع بھٹیاس چالر سڑک پر پیر کی شام ایک الٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دو سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک 3 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محمد سمی (22) ولد عبدالغنی ساکنہ چالر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ محمد عرفان ولد طالب حسین و شہباز احمد ولد نثار احمد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔