عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں صوبہ کے ضلع سانبہ میں جمعہ کو ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر یہ لوگ جمعہ کی شام قریب 5 بجے پولیس پوسٹ گوران، پولیس تھانہ سانبہ کے گاو¿ں چاندلی کے جنگلاتی علاقے میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایک نوجوان پون سنگھ (عمر 19) ولد کلدیپ سنگھ ساکن گاو¿ں چاندلی کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا نوجوان روشن سنگھ (عمر 29) ولد کاکا سنگھ ساکن گاو¿ں چاندلی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
زخمی کو جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔