اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک دریا میں بہہ گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چار بجے کے قریب ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر شورن کے نزدیک ایک الٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کالگونی دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا جبکہ دوسرا لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
ایس ڈی پی او گندوہ عادل ریشو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زخمی نوجوان کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کیا ہے جبکہ لاپتہ نوجوان کی تلاش جاری ہے۔