لیفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا نے آج سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کاموں اور سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ انہو ں نے متعدد سکولوں، پنچایتوں اور پلوں کا افتتاح کیا۔ اسی دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مدھرا لون سکیم کا فایدہ اٹھانا چاہٸے۔ اس سکیم کسی قسم کے گارنٹر کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو حکومت کی سکیموں سے مستفید ہونا چاہٸے۔