عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے نواحی علاقے چنار پورہ بائی پاس کے قریب ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں پایا گیا جسے کے گلے پر زخم ہیں۔
پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے نوجوان کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت سیار بلال کے طور سے کی گئی ہے جو بٹہ مالو سرینگر کا رہائشی ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سیار کے زخم خود لگائے گئے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر خودکشی کی کوشش کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ہسپتال کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ سیار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ “ان کی حالت تشویشناک ہے اور ہم ان کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں”۔
پولیس نے واقعے کے ارد گرد حالات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا، “ہم اس افسوسناک اقدام کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں”۔