جاوید اقبال
مینڈھر// سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر میں پیر کو ایک 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے ترکھاڑہ نکہ منجیاڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 22 سالہ نوجوان واجد محمود ولد محمود احمد کی کئی روز سے لاپتہ ہونے کے بعد آج نکہ منجیاڑی کے کالا جولا جنگلات سے نعش برآمد ہوئی ہے۔
لواقین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان عید کے دوسرے روز لاپتہ ہوگیاتھا جس کی ہر جگہ تلاش کی گئی تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملا اور بالآخر اس کی نعش جنگلات کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ گورسای میں ایک گمشدگی کی رپورٹ بھی درج تھی۔
معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔