سرینگر// ضلع سرینگر کے آمداکدل علاقے میں ایک نوجوان اپنے کرایے کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کو آمدا کدل، سرینگر میں اس کے کرایے کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد نایکو ولد غلام محمد ساکن اہلین گڈول، کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔