بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن کے چیک چندرگیر علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک 27 سالہ نوجوان اپنے پولٹری فارم میں مشکوک حالت میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت سمیر احمد خان (27) ولد عبدالمجید خان ساکن چیک چندرگیر کے طور پر ہوئی ہے اپنے پولٹری فارم میں پراسرار حالت میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم کی جائے گی۔
نہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔