راجا ارشاد احمد
گاندربل// نونر گاندربل کے علاقہ ریشی پورہ گجر پتی میں افسوسناک واقعہ میں 18 سالہ نوجوان نرسری میں درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 18 سالہ نوجوان منگل کی دوپہر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس سے اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی تھی۔ لاپتہ نوجوان کی لاش آج صبح سویرے گاندربل کے دیدرم باغ میں واقعہ نرسری میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا، “نوجوان کی موت کی وجہ کے بارے میں تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مزید تفصیلات بتائی جائیں گی”۔
اس واقعے کے بعد علاقہ میں صدمے اور سنسنی پھیل گئی ہے۔