عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کو ایک 18 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے سنبل علاقے میں ایک نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم کافی مشقت کے بعد اُس کو بچا نہیں جا سکا اور بعد ازاں اُس کی لاش برآمد ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے قریبی سی ایچ سی سنبل ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، جس کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ اندرکوٹ، سنبل کے طور پر کی گئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔