اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے کالنئ دریا میں ٹھاٹھری کے نزدیک ایک 24 سالہ جوان ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھنی رام (24)ولد دولت رام ساکنہ بڈانوں کالنئ دریا میں ٹھاٹھری کے نزدیک نہا رہا تھا جس دوران وہ ڈوب گیا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور غرقاب جوان کی تلاش شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کچھ ہی دوری پر اس کی لاش بازیاب کی گئی جسے ٹروما ہسپتال ٹھاٹھری منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔