عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ کے دریا مدھوسدھر میں نوجوان کی ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح گیارے بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب تین افراد دریا مدھوسدھر کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے جس دوران تینوں بہہ گئے اگرچہ دو افراد بچ نکلے تاہم ا یک نوجوان دریا کے تیز بہاو میں ڈوب گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر بچاﺅ کاروائی جاری ہے ، غرقاب نوجوان کی شناخت 23سالہ شاکر حسین ولد غلام محی الدین ماگرے ساکنہ نواپچی کے طور ہوئی ہے۔
حادثے کے فورا بعد پولیس کو فوج کو اطلاع دہگی جسکے بعد بچاو کاروائی کا عمل شروع ہوا۔ تاہم آخری اطلاع ملنے تک اسکی نعش بازیاب نہ ہوسکی تھی۔
ایس ڈی پی او مڑواہ دیوندر بندرال نے بتایا کہ بچاو کاروائی کا عمل ہنوز جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ پولیس فوج و مقامی لوگ بچاو کاروائی میں شامل ہیں۔