عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ/راجوار ہندواڑہ میں ایک 25 سالہ نوجوان مسجد کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد سلیم ولد محمد یوسف مسجد کی چھت پر پانی چھڑک رہے تھے، اس دوران وہ پھسل کر نیچے گر گئے۔
رپورٹس کے مطابق گرنے سے انہیں سر میں شدید چوٹ آئی۔انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موت کی وجہ کرنٹ لگنا ہے، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ موت سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
راجوار ہندواڑہ میں مسجد کی چھت سے گر کر نوجوان ازجان
