پہلگام//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں امرناتھ یاترا کے دوران جمعرات کو گھوڑے سے گر کر ایک مقامی سوار لقمہ اجل بن گیا جبکہ ایک یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک 66 سالہ یاتری جس کی شناخت کلاوالا سبرمنیم کے طور ہوئی ہے، گپھا کے قریب واقع بیس کیمپ ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ یاتری امرناتھ گپھا کی طرف جا رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
دریں اثنا، ایک گھوڑ سوار، جو امرناتھ یاتریوں کو لے جا رہا تھا، پوتر گپھا اور پنجترنی علاقے کے درمیان گھوڑے سے گرنے سے ہلاک ہو گیا۔
سرکاری عہدیدار نے اس کی شناخت امتیاز احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکنہ شنگس، گاؤں چکل پورہ کے طور پر کی ہے۔
دل کا دورہ پڑنے سے یاتری فوت| امرناتھ گپھا کے قریب گھوڑے سے گر کر نوجوان کی موت