نیو پلاٹ جموں میں سڑک حادثہ،تیز رفتار ٹرک نےنوجوان کو کچل ڈالا
عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں کے نیو پلاٹ سڑک پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔
متوفی کی شناخت بھدرواہ کے رہنے والے اکشے کمار کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت چنور میں اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم تھا۔
حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔بخشی نگر پولیس تھانہ نے کیس درج کرکے فرار ڈرائیور کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔