مشتاق الاسلام
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے علاقے اونتی پورہ کے بارسو میں قومی شاہراہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک دردناک حادثے میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرینگر سے اننت ناگ جانے والے ایک ٹرک (زیر رجسٹریشن نمبر GJ39T-4614) نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت مومن طارق میر، ولد طارق احمد، ساکن بارسو کے طور پر کی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کی رفتار زیادہ تھی اور حادثہ اچانک پیش آیا، جس کے نتیجے میں مومن طارق میر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈرائیور سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔