عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے نروال علاقے میں فتح گڈھ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نروال جموں کے ٹرانسپورٹ نگر میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب انووا گاڑی میں نوجوان کی لاش دیکھی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت مدثر احمد ساکنہ فتح گڈھ بارہمولہ کے بطور کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر نامی نوجوان پیر کے روز ٹرانسپورٹ نگر نروال میں گاڑی کی مرمت کی خاطر آیا ہوا تھا کہ منگل کی صبح اس کی لاش گاڑی سے ہی برآمد کی گئی ـ
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔