اشتیاق ملک
ڈوڈہ //گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے گراؤنڈ میں صبح کی سیر کرتے دوران ایک جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیاـ
اطلاعات کے مطابق مبشر حسین (24)ولد ارشاد احمد ماگرے ساکنہ ٹانٹا کاہرہ نے سیاسیاست کے شعبے میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی اور پچھلے کچھ عرصہ سے وہ بھدرواہ میں کرائے کے مکان میں رہ کر یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کر رہا تھاـ آج صبح وہ معمول کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے گراؤنڈ میں سیر کرنے گیا جہاں اسے دل کا دورہ پڑ گیاـ مقامی لوگوں نے اسے نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیاـدیا
بتایا جاتا ہے کہ مبشر حسین چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھاـ
دل کا دورہ پڑنے سے چار بہنوں کا اکلوتا بھائی فوت
