عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ریگل کے قریب گولی لگنے سے آئے متعدد زخموں کی وجہ سے ایک نوجوان مزدور کی موت واقع ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ وہ 7 جون کی شام قریب 8 بج کر 30 منٹ پر وہ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ مزدور کے طور پر کام کرنے والے واسودیو کو بعد میں ضلع ہسپتال سانبہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جاں بحق مزدور کی شناخت واسودیو ولد مدن لال سکنہ اکھنور کے طور پر ہوئی ہے، وہ تقریبا 28 سے 30 سال کی عمر کا تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔