Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

یوگا دنیا کو تصادم سے تعاون، اور تناؤ سے حل کی جانب لے جا سکتا ہے: وزیراعظم مودی

KU Admin
Last updated: June 21, 2025 10:33 am
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
وشاکھاپٹنم/وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ یوگا دنیا کو امن کی سمت میں لے جاتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب دنیا تنازعات، بے چینی اور عدم استحکام کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے 11ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس یوگا ڈے کو “انسانیت کے لیے یوگا 2.0” کے آغاز کا موقع بنائیں، جہاں باطنی سکون کو عالمی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔
وزیر اعظم وشاکھاپٹنم کے آر کے بیچ پر منعقدہ قومی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے تین لاکھ سے زائد افراد کے ہمراہ کامن یوگا پروٹوکول (CYP) انجام دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ یوگا خوشی اور امن کی ضمانت دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ “یوگا دنیا کو تصادم سے تعاون، اور تناؤ سے حل کی جانب لے جا سکتا ہے۔ آج جب دنیا تناؤ، بے چینی اور عدم استحکام کی کیفیت سے گزر رہی ہے، یوگا ہمیں امن کا راستہ دکھاتا ہے۔ یہ وہ ’پاز بٹن‘ ہے جس کی انسانیت کو ضرورت ہے – سانس لینے، توازن قائم رکھنے اور دوبارہ مکمل بننے کے لیےـ
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کو صرف ذاتی مشق نہیں بلکہ عالمی شراکت داری کا ذریعہ بننا چاہیے، جہاں ہر ملک اور معاشرہ اسے اپنی زندگی اور عوامی پالیسی کا حصہ بنائے۔
انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو یوگا کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یوگا صرف ایک ورزش نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ یوگا کا مطلب ہے ‘جُڑنا’، اور اس نے دنیا کو جوڑ دیا ہے۔
مودی نے یاد دلایا کہ 2014 میں جب بھارت نے اقوام متحدہ میں یوگا ڈے منانے کی قرارداد پیش کی تو 175 ممالک نے مختصر وقت میں اس کی حمایت کی۔ “یہ حمایت محض ایک قرارداد کے لیے نہیں تھی بلکہ انسانیت کی فلاح کے لیے پوری دنیا کی اجتماعی کوشش تھی ـ

انہوں نے کہا کہ 11 برس بعد آج یوگا کروڑوں لوگوں کی طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ چاہے وہ اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں، ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی یا سمندر کی وسعت، ہر جگہ ایک ہی پیغام گونج رہا ہے: یوگا سب کے لیے ہے، ہر سرحد، پس منظر، عمر یا صلاحیت سے بالاتر ہو کر۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ دیویانگ (خصوصی افراد) بریل میں یوگا شاستر کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سائنسدان خلا میں یوگا کر رہے ہیں اور دیہاتوں کے نوجوان یوگا اولمپیاڈز میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر بحریہ کے جہازوں پر بھی یوگا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یوگا کے پیچھے یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، “اس سال یوگا ڈے کا موضوع ہے: ‘ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا۔ یہ موضوع اس گہری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ زمین پر موجود ہر شے کی صحت آپس میں جڑی ہوئی ہے۔ انسان کی بھلائی کا انحصار اس مٹی کی صحت پر ہے جو ہماری غذا اگاتی ہے، ان دریاؤں پر ہے جو ہمیں پانی دیتے ہیں، ان جانوروں پر ہے جو ہمارے ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں، اور ان پودوں پر ہے جو ہمیں خوراک مہیا کرتے ہیں۔ یوگا ہمیں اس باہمی ربط کا شعور دیتا ہے، اور ہمیں فطرت سے ہم آہنگی کی طرف لے جاتا ہے۔”
اس موقع پر آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر، وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، مرکزی وزیر صحت پرکاش جادھو، اور دیگر مرکزی و ریاستی وزراء، ایم پیز دی پُرندیشوری اور ایم بھارت بھی موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترین

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں سرینگرشاہراہ پر رام بن کے چندر کوٹ میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?