عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے، ’’یہ پابندی دلخراش بھی ہے اور اشتعال انگیز بھی ہے‘‘۔
انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر نگین میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی تعیناتی کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔تاہم پولیس کی طرف سے اس پر فی الوقت کوئی رد عمل ظاہر نہیں ہوا ہے۔
Yet again, this Friday put under house arrest and barred from offering prayers at Jama Masjid. It’s is both heartbreaking and outrageous that authorities continue to trample on my basic religious rights — at their will.
The resolution formulated by MMU -the meeting of which was… pic.twitter.com/pbAXUm5JHQ
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) April 11, 2025
میر واعظ نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘مجھے ایک بار پھر اس جمعہ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور جامع مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔انہوں نے کہا، ’’ یہ دل دہلا دینے والا اور اشتعال انگیز ہے کہ حکام مجھے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے ،’’ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف مجلس متحدہ علما (ایم ایم یو) کی طرف سے تیار کردہ قرارداد، جس کے اجلاس کی بھی اجازت نہیں دی گئی، آج جموں و کشمیر بھر کی مساجد، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں پڑھی جائے گی۔‘‘واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق مجلس متحدہ علما کے سربراہ ہیں۔