عظمیٰ ویب ڈیسک سری نگر/مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی ترجیح کے تحت اودھمپور ریلوے اسٹیشن کو شہید کیپٹن تُشار مہاجن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ سسٹم میں ایک تکنیکی خامی کے باعث اودھمپور کا نام بطور منزل درج نہیں ہو پایا تھا، تاہم ریلوے وزیر اشونی ویشنو کی ذاتی مداخلت سے یہ غلطی درست کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ٹکٹوں میں اودھمپور کا نام بھی شامل ہوگا۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف شہید کیپٹن تُشار مہاجن کی قربانی کو خراجِ عقیدت ہے بلکہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے خطے کو دی جانے والی اہمیت کا بھی ثبوت ہے۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے عوام کو ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اودھمپور ایئرپورٹ پر عنقریب سول پروازوں کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یو این آ
اودھمپور ریلوے اسٹیشن شہید کیپٹن تُشار مہاجن کے نام سے منسوب: ڈاکٹر جیتندر سنگھ
