عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر لیفٹیننٹ منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے عالمی دن پر ان کی انسانیت کے تئیں بے لوث خدمت کو سلام پیش کیا۔واضح رہے کہ یکم جولائی ،ڈاکٹروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس کا مقصد سماج میں ڈاکٹروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع پر ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ڈاکٹروں کے قومی دن پر، میں اپنے ڈاکٹروں کی بے لوث خدمات اور لگن کو سلام کرتا ہوں جو جان بچانے اور انسانیت کی خدمت کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاقوم کو ایک صحت مند اور خوش حال معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم خدمات پر فخر ہے۔
ڈاکٹروں کا عالمی دن: منوج سنہا کی ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت کو سلام
