عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کہا کہ سرینگر میں تین میگا فلائی اوورزنوگام، صنعت نگر اور بمنہ کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا، “جو فلائی اوور بن رہے ہیں، انہیں ایک طویل انتظار کے منصوبے کے طور پر سمجھا گیا ہے، جس کا مقصد رابطہ، رسائی کو بہتر بنانا اور اہم علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے”۔
ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کہا، “کام زوروں سے جاری ہے…. ٹریفک کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال؛ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ قابل بھروسہ ہو، کافی سہولیات ہیں، ہم دریائی نقل و حمل کی بھی تلاش کر رہے ہیں اور اسے مربوط کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کر رہے ہیں”۔
انہوں نے بہتر کنیکٹیویٹی کے منصوبوں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، “ریلوے کو بھی جلد ہی ملک سے جوڑ دیا جائے گا۔ جب شاہراہ کے زریعے رابطہ کی بات آتی ہے، تو اب دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے، پہلے یہ یکطرفہ ہوا کرتا تھا”۔
صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ ان میگا فلائی اوورز کی جاری تعمیر سرینگر میں ٹریفک کے چیلنجوں سے نمٹنے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مقامی حکام کی جانب سے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان پیش رفتوں کے ساتھ سرینگر شہری ہموار سفر اور شہر بھر میں بہتر رابطے کی توقع کر سکتے ہیں۔