عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//سری نگر کے راج باغ علاقے میں منگل کو دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو پانی پر تیرتا ہوا دیکھا جنہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریا سے نکالا اور طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر دریا میں کود کر زندگی کا خاتمہ کرنے کیا ہے۔ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔