عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// گاندربل کے ہری پورہ، منیگام کے قریب ہفتہ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 58 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک گاڑی (وین) زیر عجسٹریشن نمبر JK16-5794 نے پی ٹی ایس منیگام کے قریب تین راہگیروں کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ ہری پورہ کی رہائشی خاتون، مغلی (58)، زوجہ غلام قادر چوپان، موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
حکام نے مزید کہا کہ دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کر دیا گیا۔