عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں اتوار کو متعدد گاڑیوں کی ٹکر میں ایک 41 سالہ خاتون کی موت ہو گئی اور اس کے شوہر سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ پر دیالا چک میں بظاہر دو مسافر بسوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بس نے دوسری بس سے ٹکرانے سے پہلے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری۔ جائے وقوعہ پر چار مزید نجی کاریں بسوں سے ٹکرا گئیں۔
پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ مہلوک کی شناخت پٹھانکوٹ کی رہائشی منجیت کور، جو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی، ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
اہلکار نے بتایا کہ اس کے شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں سمیت چار مزید افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے جو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال کٹھوعہ میں زیر علاج ہیں۔