عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں زیر تعمیر کیرو پاور پروجیکٹ میں بدھ کی صبح ایک ڈمپر نے ایک خاتون کو کچل ڈالا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیرو پاور پروجیکٹ کے نزدیک ایک ڈمپر نے راہگیر کو ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقع صبح دس بجے کےقریب پیش آیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ فوری طور خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔
پولیس ٹیم جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔