اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 5 کمسن بچوں سمیت 30 افراد زخمی و ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ٹھاٹھری سے ڈوڈہ جارہی ایک منی بس زیر نمبری JK06-1406 گڈ سو پل ڈوڈہ کے نزدیک بیچ سڑک میں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوئے ہیں ان کی شناخت ناصر (16)، وجے کمار (19)، درشنہ دیوی (24)، للیتہ (16)، سپنہ دیوی (18)، بپن سنگھ (18)مکیش کمار(29)، گیتا دیوی (45)، کاجول دیوی (19)، پون شرما(18)، نشو شرما(13)، ڈمپلہ دیوی(22)، پریتمہ دیوی(28)، سنتوشہ دیوی (35)، منوج کمار (50)، مانوی دیوی (9) ، سپنہ دیوی (15)، انکش کمار(14) ،شریہ (21)، سورنہ دیوی (31)،شیوانی (21)، ارپیتہ دیوی(14) و سرجیت کمار(23) شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں بھرتی کیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ادھر جودھپور علاقہ میں ایک جے سی بی مشین حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سیکھا دیوی (30)، چنمپہ دیوی (32) ، مانسوی پریہار (5) ، شریہ پریہار (4) ،مانک ٹھاکر (5)، کاشر ٹھاکر ((4)، منکیش ٹھاکر(5)و نے سی بی آپریٹر سلمان بٹ شامل ہیں۔
اس دوران مقامی لوگوں و پولیس کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد انہیں جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا.وہیں پر چنمپہ دیوی (32)زوجہ سنجیت سنگھ ساکنہ اٹواس جودھپور فوت ہوئیں۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔