عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں گزشتہ ہفتے ہوئے گرینیڈ دھماکے میں زخمی ایک خاتون آج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر گرینیڈ دھماکے میں زخمی بانڈی پورہ کے بندپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی عابدہ (45) زوجہ زبیر لون آج ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کی وارڈ نمبر 17 میں بیڈ نمبر 3 پر داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ 3 نومبر سے وینٹیلیٹر پر تھیں۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 3 نومبر کو سنڈے مارکیٹ میں ٹی آر سی کے قریب ہوا تھا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔