ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بمنہ میں منگل کی صبح ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایاکہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔