جموں// پولیس نے جموں میں توی ریلوے سٹیشن سے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او انسپکٹر روہت دیو سنگھ کی سربراہی میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 3 کلو بھنگ بر آمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خاتون ٹرین کے ذریعے چھتیس گڑھ سے جموں آ رہی تھی اور جموں ریلوے اسٹیشن پر مشکوک حالت میں گھوم رہی تھی۔
منشیات فروش خاتون کی شناخت 65 سالہ مہاترین بائی ساکن امنڈولہ تحصیل شکتی چھتیس گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔