عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے لال بازار علاقے میں اتوار کو گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں ایک 75 سالہ خاتون کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال بازار کے علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس دوران سلنڈر دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک خاتون، جس کی شناخت خدیجہ بیگم (75) کے طور سے ہوئی، کی موت واقع ہو گئی جبکہ خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
ادھر،پولیس اور فائر بریگیڈ جائے حادثے پر موجود ہیں اور واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔