بانڈی پورہ میں خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں ایک خاتون اپنے گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت جاہارہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے، جو طارق احمد راتھر کی زوجہ اورعلاقہ اجس کی رہائشی تھیں۔حکام کے مطابق واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share This Article