ظفر اقبال
اوڑی// شمالی کشمیر کے اوڑی علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں خاتون کی موت واقع ہو گئی جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK05B-5822 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت شازیہ بانو، بیاض احمد، کلثوم بانو، بسمہ جان، سیوریا، ماہ جبین، واجد، تسمینہ، اور عالم دین ساکنہ مہورہ اوڑی کے بطور کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دو زخمی افراد کو سب ضلع ہسپتال اوڑی سے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہولہ منتقل کیا گیا، جس دوران شازیہ بیگم زوجہ لطیف احمد راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی جبکہ فیاض احمد کو جی ایم سی بارہمولہ میں داخل کرایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑی اوڑی سے قاضی ناک زیارت شریف کی طرف جا رہی تھی اور ماڑیاں کمل کوٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
پولیس نے اس حولے سے کیس درج کر لیا ہے۔