اودھم پور میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون لقمہ اجل

اودھم پور// ضلع اودھم پور کی سب ڈویژن رام نگر میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقع میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع سب ڈویژن رام نگر کے گورڈی بلاک کے نالہ فوارا کے علاقے میں پیش ایا۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون
مایا دیوی زوجہ کرنیل سنگھ ساکنہ موڑا فوارہ اپنے مال مویشی کے ساتھ نزدیکی جنگل میں گئی تھی جہاں گرج چمک کے بعد آسمانی بجلی گری۔
انہوں نے کہا کہ مایا دیوی بجلی گرنے کے واقع میں موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس خبر کے موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم کو جائے حادثہ کی طرف بھیج دیا گیا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔