عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے بجالٹا علاقے میں جمعہ کو ٹرین کی زد میں آنے سے ایک 35 سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بجالٹا جموں میں ٹرین کی زد میں آکر ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال (جی ایم سی ایچ) جموں منتقل کیا گیا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ جی آر پی بجالٹا میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔