اننت ناگ ضلع میں فوج کے زیرِ اہتمام منعقد خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوا۔ فائنل مقابلہ اننت ناگ اور کولگام کے مابین ڈورو کرکٹ سٹیدیم میں کھیلا گیا۔فائنل مقابلے میں اننت ناگ نے کولگام کو 6وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن کا خطاب اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب میں فوجی و سول افسران موجود رہے۔ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع کی 12ٹیموں نے حصہ لیا۔