عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں خاتون سمیت دو مشتبہ منشیات فروشوں کو سخت ترین این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرنام سنگھ عرف کٹہ، ساکن چک دراب خان، اور آشا بی بی، ساکن خانپور-مرہین، عادی منشیات فروش تھے۔ ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جموں صوبائی کمشنر کی جانب سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
گرنام سنگھ کا نام 2021 سے کٹھوعہ تھانے میں درج چار ایف آئی آرز میں شامل تھا، جبکہ آشا بی بی 2023 سے راج باغ تھانے میں درج دو ایف آئی آرز میں مطلوب تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، دونوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔