عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر پولیس نے نوہٹہ علاقے میں ایک خاتون اور اس کی والدہ پر مبینہ حملے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی ترجمان بسمہ میر نے پولیس تھانہ نوہٹہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان اور ان کی والدہ کے ساتھ ایک دکاندار نے نہ صرف بدزبانی کی بلکہ تشدد بھی کیا۔
واقعے کے نتیجے میں بسمہ میر کی والدہ کو معمولی زخم آئے ہیں۔
پولیس نے اس واقعے کے خلاف ایک مقدم ایف آئی آر نمبر 51/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔