عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقہ میں ایک جواں سال خاتون ریچھ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک خاتون جو اپنے گھر سے باہر نکلی کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کردیا اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگی ۔
مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو فوری طور لورن طبی مرکز جہاں اسے ابتدائی علاج کیا گیا اور مزید علاج کے لیے اسے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ۔زخمی خاتون کی شناخت 19سالہ تعظیم اختر زوجہ احمد میر ساکن دہن میراں لورن کی لھڑپا پنچایت کے طور پر ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خونخوار جنگلی جانوروں سے لوگوں کے تحفظ کے فوری اقدام کریں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے ایسے حالات میں بالخصوص بچے اسکول جانے سے ڈرتے ہیں اور اِس طرح سےبچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہو جاتی ہے ۔
ریچھ کے حملہ میں خاتون شدید زخمی، علاقہ میں خوف وہراس کی لہر برپا
