عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع ریاسی میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں ایک خاتون یاتری کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق، دہلی سے آئی ہوئی اس خاتون کے قبضے سے ایک لوڈڈ پستول برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق، جیوتی گپتا نامی خاتون، جو خود کو ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل بتا رہی تھی، 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب ‘بھان‘(مقدس گربھ گِریہ) کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر پکڑی گئی۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور چھ کارتوس برآمد ہوئے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گپتا کے پاس موجود اسلحے کا لائسنس چند سال پہلے ہی منسوخ ہو چکا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
اسی طرح کے ایک اور واقعے میں، پیر کے روز سنجے سنگھ نامی ایک یاتری، جو اتر پردیش سے آیا تھا، کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس کے بیگ سے دو کارتوس برآمد ہوئے۔ یہ گرفتاری بھی ’بھان‘کے قریب عمل میں آئی۔
ویشنو دیوی مندر میں دہلی کی خاتون یاتری سے لوڈڈ پستول برآمد
