شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں خاتون اور اُس کا عاشق گرفتار

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// پولیس نے جموں میں ایک خاتون اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور پر اپنے 33 سالہ شوہر کو قتل کرنے اور اس قتل کو سڑک حادثہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کے نریش چندر کو اس کی اہلیہ شلو دیوی نے 7 اپریل کی صبح جموں کے گاندھی نگر ہسپتال لایا تھا۔ جس دوران اس نے دعویٰ کیا کہ چندر شہر کے مضافات میں پونی چک کے گول گجرال علاقے میں ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم ہسپتال پہنچی اور شلو دیوی کا بیان ریکارڈ کیا۔ چندر کا پوسٹ مارٹم اس کی موت کے بعد کیا گیا اور ڈومنا پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شلو دیوی کا بیان “گمراہ کن اور حادثے کے نظریہ سے مماثل” تھا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے وہاٹس چینل فالو کریں
ترجمان نے کہا کہ اسی مناسبت سے تمام تکنیکی شواہد اکٹھے کیے گئے اور بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
انہوں نے کہا، “تفصیلی تحقیقات کے بعد، یہ بات سامنے آئی کہ شلو دیوی کے بھانو پرتاپ سنگھ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جو گاندھی نگر کے سرکاری ہسپتال میں بطور ٹرینی کام کرتا تھا اور چندر کی موت کے وقت وہاں موجود تھا”۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے شلو دیوی اور بھانو پرتاپ سنگھ دونوں کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران سنگھ نے اعتراف کیا کہ اس نے اور شلو دیوی نے ایک سازش رچی اور چندر کو سیورا گاو¿ں میں ایک لاوارث پلاٹ پر قتل کیا، جس کے بعد وہ اسے ہسپتال لے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ چونکہ بھانو پرتاپ سنگھ ہسپتال میں کام کرتا تھا، اس لیے انہوں نے معاملے کو سڑک حادثہ کے طور پر پیش کیا۔
تحقیقات کے بعد پولیس نے ایف آئی آر کو قتل کے مقدمے میں تبدیل کردیا۔
اس سلسلے مزید تفتیش جاری ہے۔